محمد یوسف بچوں کو گرائونڈ بھیجنے والے والدین سے خوش

دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ اب بھی کچھ والدین بچوں کو گراونڈ بھیجتے ہیں،بچوں کو کھیل کود کیلئے گراونڈز بھیجا کریں تاکہ صحت اچھی رہے:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 21 ستمبر 2020 17:15

محمد یوسف بچوں کو گرائونڈ بھیجنے والے والدین سے خوش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے کوچز میں سے ایک محمد یوسف ان والدین سے بہت خوش ہیں جواپنے بچوں کو گراونڈ بھیج دیتے ہیں۔ عام طور پر ہر سپر سٹار یہی کہتا ہوتا ہے کہ کرکٹ میدانوں میں داخلے کی پابندی تھی۔ 46 سالہ سابق لیجنڈری بیٹسمین کو پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سنٹر میں بیٹسمینوں کی ٹریننگ کے لئے رکھا ہے لیکن سابق عظیم بیٹسمین اپنا تجربہ اور فن ہر گرائونڈ پر منتقل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے تصاویر شیئر کرتے لکھا کہ ’’یہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے کہ اب بھی کچھ والدین اپنے بچوں کو گراونڈ بھیجتے ہیں،بچوں کو ضرور کھیل کود کے لیے گراونڈز بھیجا کریں تاکہ ان کی صحت اچھی رہے، انہوں نے لکھا کہ عام طور پر ہر سپر سٹار یہی کہتا ہوتا ہے کہ کرکٹ میدانوں میں داخلے کی پابندی تھی۔سابق عظیم بیٹسمین نے کہا کہ وہ پی سی بی کے ساتھمل کراپنا تجربہ اور فن نئے کھلاڑیوں میں منتقل کرنا چاہتے ہیں‘‘۔
                                                                                                                                                                                 
محمد یوسف بچوں کو گرائونڈ بھیجنے والے والدین سے خوش
وقت اشاعت : 21/09/2020 - 17:15:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :