شاہین آفریدی لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے کے خواہشمند
کاؤنٹی سیزن کے حربے پی ایس ایل میں آزمانے کی کوشش کروں گا:پیسر
ذیشان مہتاب منگل 22 ستمبر 2020 12:40
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2020ء ) ہیمپشائر کاؤنٹی کیلئے اپنے اختتامی میچ میں چار بالز پر چار وکٹوں کے کارنامے سمیت چھ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے پیسر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ سیزن کے دوران انہیں بہت سیکھنے کا موقع ملا جو انہیں مستقبل قریب میں کام آئے گا جب وہ قومی ٹی ٹونٹی اور پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز میں شرکت کریں گے ۔
اپنی فرنچائز لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے میں اہم کردار ادا کرنے کے خواہشمند شاہین آفریدی نے اعتراف کیا کہ وہ رواں سیزن کے ابتدائی میچوں میں عمدہ باؤلنگ نہیں کر سکے جس کی ان سے توقع کی جارہی تھی تاہم کاؤنٹی نے انہیں بھرپور انداز سے سپورٹ کیا جس کے سہارے وہ آخری میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے جب کہ انہوں نے اپنے ہدف پر باؤلنگ جاری رکھی لیکن اب وہ پاکستان سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتے ہیں اور پلے آف مرحلے میں لاہور قلندرز کو فاتح بنانے اور لیڈنگ وکٹ ٹیکر بننے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 12:40:21
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز، پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
سری لنکا ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی، سیریز 1-1 سے برابر