افغان لیگ، ٹیم کا مالک کھلاڑی بن کرمیدان میں اتر گیا

عبدالطیف ایوبی نے ایک اوور بھی کیا، باقی سیزن کیلیے پابندی عائد، ٹیم چیمپئن بن گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 ستمبر 2020 14:12

افغان لیگ، ٹیم کا مالک کھلاڑی بن کرمیدان میں اتر گیا
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2020ء ) افغان کرکٹ لیگ میں ٹیم کا مالک کھلاڑی بن کر میدان میں اتر گیا۔ فرنچائز کرکٹ میں پہلی بار ایک ٹیم مالک کے ہی کھلاڑی بن کر میدان میں اترنے کا واقعہ پیش آیا ہے، افغان ٹی 20 لیگ میں کابل ایگلز کے مالک پر باقی سیزن کیلیے پابندی عائد کردی گئی۔ 40 سالہ عبدالطیف ایوبی سپین غر ٹائیگرز کے خلاف میچ کی الیون میں شامل ہوگئے، ایک میڈیم فاسٹ بولر کے طور پر انھوں نے اپنے واحد اوور میں 16 رنز دیے۔

ان کی ٹیم یہ اوے میچ جیت گئی، ایوبی نے بیٹنگ نہیں کی مگر یہ معاملہ سامنے آنے پر ان پر باقی سیزن کیلیے پابندی عائد کردی گئی۔
ٹیم کا ممبر نہ ہونے کے باوجود انھوں نے اپنی سائیڈ کی مضبوط پوزیشن دیکھ کر ڈیبیو کی ٹھانی، میدان میں غیرقانونی انٹری کی وجہ سے وہ منتظمین کی نظر میں آگئے۔

(جاری ہے)

صورتحال اس وقت اور بھی خراب ہوگئی جب ایوبی ایک کمنٹیٹر سے بھی الجھ بیٹھے جس کی وجہ سے انھیں ڈسپلنری کوڈ کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب قرار دے دیا گیا، ان پر 30 ہزار افغان کرنسی جرمانہ عائد ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی ٹیم کابل ایگلز نے بعد ازاں فائنل میں مساینک نائٹس کو9 رنز سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 14:12:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :