ویں انڈین پریمیر لیگ کا پانچواں میچ (آج) کھیلا جائے گا

منگل 22 ستمبر 2020 15:30

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام متحدہ عرب امارات میں جاری انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کا پانچواں میچ (آج) بدھ کو کھیلا جائے گا جس میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم دنیش کارتھک کی زیر قیادت میں اترے گی جبکہ دفاعی چیمپئن ممبئی انڈینز کی کپتانی کے فرائض روہت شرما سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز یو اے ای کے تین مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل کے 13 ویں ایڈیشن میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم لیگ کے 12 ویں ایڈیشن کی دفاعی چیمپئن ہے، اس کے علاوہ لیگ میں چنائی سپر کنگز، دہلی کیپیٹلز، کنگز الیون پنجاب، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ ممبئی انڈینز کی ٹیم سب سے زیادہ چار مرتبہ لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن 2008ء میں کھیلا گیا تھا جو راجستھان رائلز نے جیتا تھا۔ لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 15:30:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :