پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریزکیلئے دونوں بورڈزکی مشاورت جاری

نیا راستہ نکال کر سیریز کو یقینی بنایاجائیگا،پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 ستمبر 2020 15:40

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریزکیلئے دونوں بورڈزکی مشاورت جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2020ء ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے لیے نئی ونڈو تلاش کرنے پر دونوں بورڈز کی مشاورت جاری ہے ۔ پاکستان نے رواں ماہ جنوبی افریقہ میں مختصر دورانئے کی سیریز کے لیے جانا تھا تاہم کوویڈ 19 کی وجہ سے اس سیریز کو فی الحال ملتوی کیا جاچکا ہے۔ جنوبی افریقہ میں ابھی تک کرکٹ کی سرگرمیوں کا آغاز نہیں ہوسکا ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق میزبان بورڈ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزکوممکن بنانے کے لیے کام ہورہا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے شیڈول کی تیاری ایک مشکل مرحلہ ہے ۔ نئی ونڈو نکال کر اس سیریزکویقینی بنایا جائے گا ۔ پی سی بی نے بھی ٹیم مصروفیات کا اپنا شیڈول انہیں بھیج رکھا ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی افریقی حکومت نے ایک ماہ کیلئے تمام سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے معاملات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں، بورڈ معاملات میں حکومتی دخل اندازی کے باعث جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم پر پابندی لگ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام چیف ایگزیکٹو ایس اے ایس سی او سی روی گوندر کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی قدم کرکٹ ساتھ افریقہ کی گورننس اور منفی سوچ کے باعث لیا گیا تاکہ مستقبل میں بورڈ اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دے سکے۔ بورڈ سے سائیڈ پر ہونے کا کہا تھا تاکہ ہم بورڈ کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے ٹیم تشکیل دیں جو رپورٹ کرے۔ امید ہے کہ ہمارا فیصلہ قانونی ہے اور آئی سی سی اسے تسلیم کرے گا۔
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 15:40:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :