کوویڈ 19 کے دوران ٹیموں کی آمد ،پاکستان دوسرا میزبان ملک بننےکوتیار

زمبابوے کی حکومت دورے کی اجازت دینے پر آمادہ ،پلیئرز کو کرکٹ کی بہت زیادہ ضرورت کے پیش نظر حکومت سے اجازت ملنے کا قوی امکان ہے:چاموچبھابھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 ستمبر 2020 17:20

کوویڈ 19 کے دوران ٹیموں کی آمد ،پاکستان دوسرا میزبان ملک بننےکوتیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 ستمبر 2020ء ) کوویڈ 19 کی وبا کے دوران بھی ایک اعزاز پاکستان کا منتظر ہے جو کرکٹ میچز کے انعقاد کے حوالے سے انگلینڈ کے بعد دوسرا ملک بننے کو تیار ہے ،زمبابوے کی حکومت دورے کی اجازت دینے پر آمادہ ہے اور اسی امید پر زمبابوے کے کرکٹرز نے ٹریننگ کا سلسلہ تیز کردیا ہے تاہم آج سپورٹس اینڈ ریکری ایشن کمیشن کی جانب سے ٹور کی تقدیر کا فیصلہ سنائے جانےکی توقع ہے ۔

تفصیلات کیمطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان ٹور کیلئے 25 رکنی سکواڈ کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں نے ہرارے ،بلاوئیو اور موتارے کے علاوہ کویکوے میں پریکٹس اور ٹریننگ کا سلسلہ تیز کردیا ہے جہاں وہ گزشتہ کئی دنوں سے مختلف گروپس کی شکل میں مشقیں کر رہے ہیں حالانکہ افغانستان کیخلاف سیریز ملتوی ہونے کے بعد جولائی میں کھلاڑی اپنے گھروں تک محدود ہو گئے تھے جس کی وجہ کوویڈ 19کیسز میں اضافہ بھی تھا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی آمد پر انگلینڈ کے بعد پاکستان دوسرا ملک بن جائیگا جسے کوویڈ 19 کی مشکل صورتحال میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو جائیگاورنہ ابھی تک انگلینڈ نے ہی ویسٹ انڈیز، پاکستان اور آسٹریلیا کی میزبانی کی ہے ہرارے سپورٹس کلب گراؤنڈ پر مشقوں میں مصروف زمبابوے کے قائم مقام کپتان چامو چبھابھا کو امید ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے جلد ہی پاکستان کے دورے کی اجازت مل جائے گی کیونکہ کرکٹرز کو فی الوقت کرکٹ کی بہت زیادہ ضرورت ہے لیکن انہیں خدشہ ہے کہ اجازت ملنے پر انہیں مناسب میچ پریکٹس کے بغیر پاکستان جانے کی تیاری کرنی ہوگی ۔                                                                                                               
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 17:20:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :