سابق کپتان انضمام الحق بھی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کے مداح

پاکستان کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھائے دلی خوشی ہوتی ہی: سابق چیف سلیکٹر

منگل 22 ستمبر 2020 22:33

سابق کپتان انضمام الحق بھی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کے مداح
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) قومی ٹیم کے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا دل جیت لیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی نوجوان کرکٹر کارکردگی دکھائے دلی خوشی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انضمام الحق نے کہا کہ مدثر نذر اور مشتاق احمد نے انڈر 16 سطح پر ان کا ٹیلنٹ پہچان لیا اور انہوں نے مجھے بولر کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے کہا تو بڑا متاثر ہوا، کم عمر ہونے کے باوجود دیگر پیسرز سے مختلف نظر آرہے تھے،سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ انڈر19 کرکٹ کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی مشاورت سے انہیں قومی کیمپ کا حصہ بنایا، شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ میں مسلسل نکھار آتا جارہا ہے لیکن ان کو انجریز کے خطرات لاحق ہیں، میرے خیال میں ان کو محتاط انداز میں استعمال کرنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 22/09/2020 - 22:33:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :