آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ 25 اکتوبر سے شروع ہو گا

منگل 22 ستمبر 2020 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 25 اکتوبر لیڑر سٹی بائولنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ گذشتہ روز پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے رہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز اور ڈبلز، ایمچور، انڈر 12، انڈر 14، انڈر 16 اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ فائنل مقابلے 30 اکتوبر کو ہونگے اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی دل لگا کر محنت کریں تو اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ اعجاز الرحمن نے کہاکہ آزادی کپ ٹین پن بائولنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن آئندہ ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے کھول دی جائے گی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے ملک بھر سے کھلاڑی اپنی اپنی رجسٹریشن آن لائن کروا سکیں گے اور مزید معلومات کے لئے پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 22:33:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :