پہلاعلی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ بغیر نتیجے ختم

فائنل میچ رحمت کبڈی کلب اور بہادر کلب کے مابین20,20پوائنٹس کیساتھ برابر رہا

منگل 22 ستمبر 2020 23:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) پہلاعلی محمد خواجہ میموریل کبڈی ٹورنامنٹ بغیر نتیجے ختم ، فائنل میچ رحمت کبڈی کلب اور بہادر کلب کے مابین برابر رہا۔اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانامحمد سرورجوکہ ایشین کبڈی فیڈریشن کے بھی سیکرٹری جنرل ہیں مہمان خصوصی تھے، جن کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایاگیا۔

اس موقع پر سید اظہر شاہ ،سید ملک شاہ فیصل شاہ اور سید سلطان بری بھی موجودتھے۔خیبر پختونخواکبڈی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے نواحی علاقہ وڈپگہ میں ڈسٹرکٹ انٹر کلب کبڈی کے مقابلے کھیلے گئے جسمیںمختلف کلبوں کے کھلاڑیوںنے بھر پور شرکت کی۔ان مقابلوں کے دیکھنے کیلئے بڑی تعدادمیں تماشائی موجودتھے، جنہوںنے میچزکو خوب انجوائے کیا۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل مراحل کے میچزمیں رحمت کبڈی کلب اور بہادر کبڈی کلب نے اپنے اپنے میچز جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،اسی طرح فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبردست مقابلہ کیا اور کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے مابین 20,20پوائنٹس کیساتھ برابر رہا ۔وقت کی کمی کے باعث میچ کا فیصلہ نہ ہوسکا اور فائنل میچ دوبارہ کیا جائیگا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کبڈ ی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانامحمد سرورنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خیبر پختونخواکبڈی کا گڑھ ہے ہماری بھر پورکوشش ہے کہ کبڈی کھیل کو فروغ حاصل ہو،انکاکہناتھاکہ صوبے اس روایتی کھیل کیلئے جس قدر سید سلطان بری کام کررہے ہیںوہ لائق تحسین ہیںاور انہی کاوشوں سے پشاور،بنوں،لکی مروت،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں کبڈی کو بام عروج پر پہنچایاہے۔

انہوںنے سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے ڈی جی اسفندیار خٹک ،ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس وٹورازم جنیدخان کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے کہاکہ انہوںنے صوبے میں جس قدر کھیلوں کو فروغ دیاوہ ایک مثال ہے،انہوں نے دیگر صوبائی محکمہ کھیل کے حکام کو بھی سپورٹس کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔رانامحمد سرورنے پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جانب سے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کوہر ممکن تعاون کا یقین دلایا
وقت اشاعت : 22/09/2020 - 23:24:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :