پاکستان کا ’جیفری بائیکاٹ‘ سوشل میڈیا پر چھاگیا

ایک صارف نےپاکستانی شہری کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ آسٹریلین لہجے میں شاندار کرکٹ کمنٹری کرتے دکھائے دیئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 ستمبر 2020 13:50

پاکستان کا ’جیفری بائیکاٹ‘ سوشل میڈیا پر چھاگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2020ء ) حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ایک پاکستانی شہری کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ آسٹریلین لہجے میں نہایت ہی شاندار کرکٹ کمنٹری کرتے دکھائے دی رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی شہری کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھاجا سکتا ہے کہ وہ بالکل کسی پروفیشنل کمنٹیٹر کی طرح بول رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ویڈیو سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی ری ٹوئٹ کی اور ان کو داد دی۔
دوسری جانب وائرل ہونے والی ویڈیو پر سابق انگلش کرکٹر این پونٹ نے تبصرہ کیا کہ ’یقیناً جیفری بائیکاٹ‘۔
علاوہ ازیں متعدد صارفین کی جانب سے کمنٹری کرنے والے شہری کی تعریفوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 13:50:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :