بیتھ مونی نے پرتھ سکاچرز کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے

بدھ 23 ستمبر 2020 14:30

بیتھ مونی نے پرتھ سکاچرز کے ساتھ دو سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے
پرتھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پرتھ سکارچرز نے بیتھ مونی کے ساتھ دو سالہ معاہدے کو باضابطہ شکل دینے کے بعد مختلف قسم کے معاہدے پر دستخط مکمل کر لئے ہیں۔ ٹی 20 بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں نمبر ون بلے باز بیتھ مونی برسبین ہیٹ سے پرتھ سکارچرز میں منتقل ہوئی ہیں، بیتھ مونی نے اپنی مسلسل عمدہ کارکردگی کی بدولت 2018 اور 2019 میں برسبین ہیٹ کی ٹائٹل فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) میں بیتھ مونی کو پرتھ سکارچرز میں شمولیت کو بہتر قرار دیا ہے۔ بیتھ مونی گزشتہ 12 مہینوں سے بھر پور فارم میں ہیں اور وہ اپنے بلے سے مسلسل رنز سکور کر رہی ہیں۔ وہ گزشتہ ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑیوں میں سوفی ڈیوائن کے بعد دوسرے نمبر پر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

بیتھ مونی نے رواں سال کے اوائل میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں ٹاپ سکورر کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے ورلڈ کپ میں 64.75 کی اوسط سے 259 رنز بناکر نہ صرف گزشتہ ریکارڈ توڑا بلکہ انکو میگا ایونٹ کی ٹاپ سکورر بھی قرار دیا گیا تھا۔ بیتھ مونی اس وقت دنیا کے بہترین ٹی ٹونٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل دونوں فارمیٹس میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ ویمنز بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) کا چھٹا سیزن 17 اکتوبر 2020 کو آسٹریلیا میں شروع ہوگا حالانکہ کرکٹ آسٹریلیا نے شیڈول کے اعلان کے بعد یہ واضح کردیا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کی وجہ سے اس میں تبدیلی آسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 14:30:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :