ْاعصام الحق قریشی ہمبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے

بدھ 23 ستمبر 2020 14:30

ْاعصام الحق قریشی ہمبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے
ہمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں کل جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمی مرے اور انکے جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ کا مقابلہ آئیوان ڈوڈگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی سے ہوگا۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 14:30:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :