اٹالین اوپن میں فلیکس اوزیریا سم نے لورینزو سونیگو کو شکست دیدی

ٹاپ سیڈ ڈیینل میدودیو کو اوگو ہمبرٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا

بدھ 23 ستمبر 2020 15:01

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) اٹالین اوپن میں فلیکس اوزیریا سم نے لورینزو سونیگو کو شکست دیدی ، ٹاپ سیڈ ڈیینل میدودیو کو اوگو ہمبرٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ہمبرگ اوپن میں اوگو ہمبرٹ نے ڈینیل میدودیو کو شکست دیدی ، کلے کورٹ میں ہونے والے میچ میں ٹاپ سیڈ ڈینیل میدودیو کو میچ کے شروعات میں ہی مشکلات کا سامنا رہا اور وہ خود کو سنبھال نہیں پائے اور ہمبرٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ میں ہمبرٹ کی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔

دوسری جانب ورلڈ نمبر 21 کینیڈ اکے فلیکس اوزیریا سم اگلے مرحلے میں پہنچے، انہوں نے اٹلی کے لورینزو سونیگو کو چھ دو اور سات چھ سے شکست دی۔فیبیو فوگ نینی نے وائلڈ کارڈ پر آنے والے کھلاڑی فلپ کوہل شریبرکو سخت مقابلے کے بعد سات چھ اور چار چھ اور سات پانچ سے شکست دی۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 15:01:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :