شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے

کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں :بھارتی اداکارہ، ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں :اہلیہ وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 ستمبر 2020 15:58

شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 ستمبر 2020ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شنیرا اکرم نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت پر تنقیدی نشتر چلا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی اداکارہ کنگنا رناوت فلموں میں اداکاری کرنے سے زیادہ پاکستان مخالف زہر اگلنے اوردوسروں کے ساتھ جھگڑا مول لینے کے لیے مشہور ہیں اور اس وہ خود کو معصوم سمجھتی ہیں، خیال ہے کہ وہ کبھی بھی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرتیں بلکہ دوسرے لوگ ان کے ساتھ لڑائی کرتے ہیں۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں کنگنا رناوت نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں بہت لڑاکو مشہور ہوں لیکن یہ سچ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میرا ریکارڈ ہے کہ میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی۔ اگرکسی نے یہ ثابت کردیا کہ ہمیشہ میں لڑائی کا آغاز کرتی ہوں تو میں ٹوئٹر کو خیرباد کہہ دوں گی۔ بہرحال میں کبھی لڑائی شروع نہیں کرتی لیکن ہر لڑائی کو ختم ضرور کرتی ہوں۔

انہوں نے اپنے کسی مذہبی دیوتا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی تم سے لڑائی کرنا چاہے یا تمہیں لڑائی کرنے کے لیے مجبور کرے تو اسے منع مت کرو‘۔
وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کنگنا رناوت کے اس ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ’ہوسکتا ہے آپ لڑائی شروع نہ کرتی ہوں، لیکن آپ مدر ٹریسا بھی نہیں ہیں‘۔
شنیرا اکرم کے کنگنا کو جوابی ٹویٹ کرنے پر پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بسیرا اسد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ شنیرا آپ نے بہت خوب کہا۔ منافقت کی حمایت نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے کنگنا کے علاوہ پریانکا چوپڑا کو بھی ڈراما کوئین قرار دیا۔
اعجاز نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا واہ کیا خوب جواب دیا ہے آپ کو سلام ہے۔
فضیل نامی شخص نے لکھا بھابھی راک پورا انڈیا شاک۔

کچھ لوگوں نے شنیرا اکرم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگنا اس قابل نہیں کہ ان کے ساتھ کسی بھی معاملے پر بات کی جائے لہذا آپ اس خاتون سے نہ الجھیں۔ علی رفیق نے کہا کہ بھابھی ایک بھائی ہونے کی حیثیت سے مشورہ دینا چاہتا ہوں اس عورت کے ساتھ کسی بھی چیز میں شامل نہ ہوں۔ کنگنا جیسی عورتوں کی کوئی عزت نفس نہیں ہوتی اوراس طرح کے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں۔
ایک اور صارف نے بھی شنیرا اکرم کویہی مشورہ دیا کہ کنگنا کے ساتھ کسی بھی چیز میں نہ الجھیں۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 15:58:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :