سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 7گیمز کے ایک روزہ ٹریننگ کیمپس کا انعقاد

صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے ٹریننگ کیمپس کا دورہ کیا،کیمپس میں 300سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی

بدھ 23 ستمبر 2020 18:07

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 7گیمز کے ایک روزہ ٹریننگ کیمپس کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے کم ہونے کے بعد سپورٹس کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت بحال ہورہی ہیں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں 7گیمز کے ایک روزہ ٹریننگ کیمپ لگائے گئے جن میں ہاکی کا ٹریننگ کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم ،تائیکوانڈو، کراٹے، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کا ٹریننگ کیمپ جمنازیم ہال ، ٹینس کا ٹریننگ کیمپس پنجاب انٹرنیشنل ٹینس سٹیڈیم جبکہ اتھلیٹکس کا ٹریننگ کیمپ پنجاب سٹیڈیم میںلگایا گیا، ان ٹریننگ کیمپس میں 300سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے ہمارا مقصد کھیلوں کی مکمل سرگرمیوں کی بحالی ہے تاکہ ہمارے کھلاڑی بہتر انداز میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں ،پہلے مرحلے میں ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کیا ہے کیونکہ کرونا کے باعث کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی سہولیات میسر نہیں تھیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی کے ٹریننگ کیمپ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ہاکی ٹریننگ کیمپ میں لاہور ڈویژن سے 40بوائز اور 40گرلز کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے ، اسی طرح صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں ٹیبل ٹینس ، بیڈمنٹن ، کراٹے اور تائی کوانڈو کے کیمپ کا دورہ کیا اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اور کوچز کو ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کو جدید تکنیک کی تربیت دی جائے تاکہ کھلاڑی انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کر سکیں مجھے یقین ہے کہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں چیمپئن اور اولمپئین بنیں گے ، اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے کھیل کو بہتر کرنے کیلئے محنت کریں ۔

صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے پنجاب سٹیڈیم میں اتھلیٹکس اور پنجاب انٹرنیشنل ٹینس سٹیڈیم میں ٹینس کے ٹریننگ کیمپ کا بھی معائنہ کیا اور گرلز و بوائز کھلاڑیوں کا کھیل دیکھا اس موقع پر کھلاڑیوں اور کوچز نے صوبائی وزیر کھیل و امورنوجوانان رائے تیمورخان بھٹی کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے۔
وقت اشاعت : 23/09/2020 - 18:07:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :