- Home
- Sports
- News
- پی سی بی کی طرف سے قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاوٴنٹین کے اعزاز میں الوداعی ..
پی سی بی کی طرف سے قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاوٴنٹین کے اعزاز میں الوداعی تقریب ،ذکاء اشرف ،سبحان احمد ،جاوید میانداد ،ذاکر خان سمیت دیگر کی شرکت ،ڈیو واٹمور اور جولین فاوٴنٹین کو سوینئرز پیش کئے گئے،گزشتہ دو سال پاکستان کرکٹ کیلئے انتہائی مشکل سال رہے ،اس دور میں واٹمور اور فاؤنٹین کی خدمات قابل تحسین ہیں‘چیئرمین،پاکستانی ٹیم کے ساتھ گزرا وقت یادگار رہیگا،سری لنکا کیخلاف شارجہ میں تاریخی فتح میرے لئے بہترین تحفہ ہے،ڈیوواٹمور کا خطاب
جمعرات 23 جنوری 2014 21:23
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے قومی ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور اور فیلڈنگ کوچ جولین فاوٴنٹین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ،ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر ڈیو واٹمور اور جولین فاوٴنٹین کو پی سی بی کی طرف سے سوینئرز پیش کئے ۔الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکا اشرف نے کہا کہ گزشتہ دو سال پاکستان کرکٹ کے لئے انتہائی مشکل سال رہے ہیں اور اس دوران کوئی بھی ہوم سیریز نہیں ہوئی ۔اس عرصے میں ڈیو واٹمور کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پی سی بی کا ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ
-
بابر اعظم کو ایک بار پھر قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کی کپتانی سونپنے کا فیصلہ
-
پاکستان کے دورہ آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کا اعلان
-
نیوزی لینڈ ویمن اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ یکم اپریل کو کھیلا جائے گا
-
میامی اوپن ٹینس مینز ڈبلز،روہن بھوپنا اور میتھیو ایبڈن فائنل میں پہنچ گئے
-
بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) سے شروع ہوگا