انڈر 19 کرکٹر کے حالات دیکھ کر محمد حفیظ کا دل رو پڑا

بڑی افسوسناک حقیقت ہے، مواقع اور مالی مدد نہ ملنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں:سابق ٹی ٹونٹی کپتان،پاکستان کرکٹ بورڈ ملازمتیں فراہم کرنیوالا ادارہ نہیں:وسیم خان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 ستمبر 2020 11:47

انڈر 19 کرکٹر کے حالات دیکھ کر محمد حفیظ کا دل رو پڑا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2020ء ) انڈر19 کرکٹر کے حالات دیکھ کر محمد حفیظ کا دل رو پڑا، انہوں نے جونیئر ورلڈ کپ 2016ء میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے احمد شفیق کی بے روزگاری پر آل راؤنڈر نے افسردگی کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے متعارف کروائے جانے والے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کی وجہ سے کرکٹرز کی بڑی تعداد بے روزگار ہوئی،کئی اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھونے والے ہیں،چند نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل نظر انداز کیا گیا، کسی ٹیم میں جگہ نہ بنا پانے کی وجہ سے وہ ماہانہ تنخواہ سے بھی محروم ہوئے اور دلبرداشتہ ہوکر کھیل کو ہمیشہ کیلیے خیرباد کہنے کا فیصلہ کررہے ہیں، ان میں سے ایک احمد شفیق بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باصلاحیت کرکٹر کا ستارہ کچھ انداز میں گردش میں آیاکہ مسلسل 2 سال سے نظر انداز کئے جاتے رہے ہیں، اب انھوں نے ہمیشہ کیلیے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سوشل میڈیا پر پیغام پر محمد حفیظ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بڑی افسوسناک حقیقت ہے، مواقع اور مالی مدد نہ ملنے کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ، مصباح الحق اور اظہر علی کے ہمراہ کرکٹرز کی بے روزگاری کا مقدمہ لے کر وزیر اعظم عمران خان کے پاس بھی گئے تھے لیکن کامیابی نہ حاصل ہوسکی۔ دوسری جانب ایک انٹرویو میں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے کہاکہ بورڈ ملازمتیں فراہم کرنے والا ادارہ نہیں،ہمارا اصل کام کھیل کے فروغ کیلیے اقدامات اٹھانا ہے تاکہ ایک مضبوط قومی ٹیم تشکیل دی جا سکے، پاکستان کو کامیاب ٹیموں میں شامل کرنے کیلیے ڈومیسٹک کرکٹ میں تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 11:47:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :