نیشنل فٹ بال لیگ میں ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننے پر فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچز پر بھاری جرمانے لگا دیئے

جمعرات 24 ستمبر 2020 11:59

نیشنل فٹ بال لیگ میں ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننے پر فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچز پر بھاری جرمانے لگا دیئے
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) نیشنل فٹ بال لیگ (این ایف ایل) میں ماسک کو صحیح طریقے سے نہ پہننے پر فیڈریشن نے کھلاڑیوں اور کوچز پر بھاری جرمانے لگا دیئے۔

(جاری ہے)

این ایف ایل کے مطابق کھیل کے دوران ماسک کو ٹھیک طریقے سے نہ پہننے پر 5 ٹیموں پر 2 لاکھ 50ہزارڈالرجرمانہ کیا ہے ، جبکہ ہیڈ کوچز پر اضافی ایک لاکھ ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔این ایف ایل کے مطابق بنچ ایریا میں بیٹھنے والے تمام کوچز، اسٹاف اور سائیڈ لائن پر موجود تمام کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران ماسک پہن کر بیٹھنا لازم ہے۔واضح رہے کہ نیشنل فٹ بال لیگ کووڈ سے بچائو کی تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس ماہ شروع ہوگئی ہے۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 11:59:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :