کافی دیر تک سست بیٹنگ پر دھونی تنقید کی زد میں آگئے

دھونی نے آخری اوور میں 3 چھکے جڑے مگر تب تک کھیل ہاتھ سے نکل چکا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 ستمبر 2020 13:12

کافی دیر تک سست بیٹنگ پر دھونی تنقید کی زد میں آگئے
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 ستمبر 2020ء ) سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو انڈین پریمیئر لیگ میں چنائی سپر کنگز کی سست بیٹنگ پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ چنائی سپر کنگز کے 39 سالہ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے حریف ٹیم راجستھان رائلز کیخلاف متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ہونیوالے میچ میں 217 کے ہدف کے تعاقب کے لیے انگلینڈ کے سیم کورن اور نئے کھلاڑی رتوراج گائک وڈ کو اوپنر بھیجا۔

بعدازاں 14 ویں اوور میں وہ خود بیٹنگ کیلئے آئے اور پہلی 13 بالوں میں صرف 10 رنز بنا سکے جبکہ انکے ساتھی فاف ڈوپلیسی نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 72 رنز بنائے جس میں 7 چھکے شامل تھے۔ دھونی نے میچ میں فائنل اوور میں 3 لگاتار چھکے مارے لیکن تب تک کھیل چنئی سپر کنگز کے ہاتھ سے نکل چکا تھا۔

(جاری ہے)

کنگز کو اس میچ میں 16 رنز سے شکست ہوئی۔ سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے دھونی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں نے ٹیم کو ٹھیک سے لیڈ نہیں کیا۔

فاف شاید (کھیل میں) اکیلے جنگجو تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ، جی آپ ایم ایس دھونی کے آخری اوور کی بات کر سکتے ہیں، لیکن ایمانداری کے ساتھ اس کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ وہ صرف اپنے لیے رنز بنا رہے تھے‘۔ میچ کے بعد ان کا کہنا تھا کہ، میں نے طویل عرصے سے بیٹنگ نہیں کی۔ متحدہ عرب امارات میں 14 دن کا قرنطینہ مددگار ثابت نہیں ہوتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش کرنا اور سیم کیرن کو مواقع دینا چاہ رہے تھے۔

چنائی سپر کنگز کے کوچ سٹیفن فلیمنگ نے رپورٹرز کو بتایا کہ ’دھونی اننگز کے آخر میں اپنی مہارت دکھاتے ہیں‘۔ تاہم کوچ کے اس بیان سے دھونی کے مداحوں کو تسلی نہیں ہوئی۔ ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ، ’اگلی بار دھونی کو میچ (شروع ہونے) سے پہلے وارم اپ کرلینا چاہیے، اس کے دوران نہیں‘۔ دھونی کو کچھ حمایت ان مداحوں سے ملی جنہوں نے ان کے 3 چھکوں کو سراہا، جن میں سے ایک شارجہ سٹیڈیم کے باہر گرا۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 13:12:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :