بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کا افتتاح 29 ستمبرکونیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پرہوگا

نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کھیلوں کے فروغ کے خواہاں ہیں۔جاوید اشرف نیشنل بینک اسنوکر کھیل کے عروج میں ہمشہ اسنوکرایسوسی ایشن کو سپورٹ کرتا رہا ہے۔ ارشد حسین کھلاڑیوں کو ایونٹ میں داخل ہونے سے قبل کوویڈ - 19 ٹیسٹ لیا جائیگا،جونیئر ٹاپ 35 کھلاڑی شامل ہوں گے نیشنل بینک کے محمد آصف اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے، منورحسین شیخ

جمعرات 24 ستمبر 2020 16:50

بارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کا افتتاح 29 ستمبرکونیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پرہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) نیشنل بینک کے سینئر نائب صدر جاوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان اسنوکر کھیل کی سرزمین ہے اور پاکستانی قوم قابل رشک ریکارڈ سے لطف اندوز ہوتی ہے، نیشنل بینک کے صدرعارف عثمانی کھیلوںکے فروغ کے خواہاں ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میںبارہویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکر چمپئین شپ کے لئے منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین ، پاکستان بلئرڈ اینڈاسنوکرفیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ ، عالمگیر شیخ ، انورفاروقی نے بھی خطاب کیا۔جاوید اشرف نے مزید کہا کہ ہم آئندہ بھی یہ ٹورنامنٹ منعقد کرتے رہیں گے۔ نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشد حسین نے کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کھیل کی ترقی کے لئے ہمشہ اسنوکرایسوسی ایشن کو سپورٹ کرتاہے اور کرتا رہیگا۔

(جاری ہے)

منور حسین شیخ نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ میں داخل ہونے سے قبل کوویڈ - 19 ٹیسٹ لیا جائیگااور اس کے تمام اخراجات ایسوسی ایشن برداشت کرے گی ۔ ایسوسی ایشن کے سابق صدر عالمگیر شیخ نے اقبال قاسم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک اسنوکر کپ کا آغازانہی کے دور میں ہوا۔اس موقع پر ایونٹ مینجرانورفاروقی ،نویدکپاڈیہ، عظمت اللہ خان، انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی عارف بھوپالی،زاہد شہاب اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔

درین اثنااس ،6 اکتوبر کو اختتام پذیر مقابلے میں تین جونیئر ٹاپ 32 کھلاڑی شامل ہوں گے،تینوں جونیئرز میں قومی انڈر 16 رنر اپ عمر خان اور قومی انڈر 21 چیمپئین حارث طاہر شامل ہیں۔ 100,000 لاکھ روپے کی انعامی رقم ونر اور 40,000 ہزار رنر اپ کیلئے ہیں۔،نیشنل بینک کے محمد آصف اپنا دفاع کریں گے۔گروپ اے میں محمد آصف (این بی پی)، رمبل گل(خیبرپختونخوا ( بہادر خاں(بلوچستان ) اور عمرفاروق (پنجاب) کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بی گروپ میں شاہد آفتاب (پنجاب)، محمدبلال (پنجاب)،محمدعلی (سندھ(، شیخ محمدمدثر(پنجاب)سے شامل ہوں گے۔

اسی طرح سی گروپ میں اسجداقبال(این بی پی)،محمدسلیم (خیبرپختونخوا)، محمدآصف ٹوبہ(پنجاب)،محمداجمل(پنجاب)،ڈی گروپ میں محمداحسن جاوید (پنجاب)،ذوالفقار اے قادر (سندھ(،ایم جاوید انصاری (سندھ(،علی حمزہ (سندھ(، ای گروپ میں بابرمسیح(پنجاب)،محمدسجاد(این بی پی)،عبدالستار (سندھ(محمدماجد علی (این بی پی)،ایف گروپ میں مشررضا (پنجاب)،سہیل شہزاد(سندھ(،احسن رمضان (پنجاب)، سعدخان (پنجاب)، زبیرطاہر(پنجاب)، جی گروپ میں محمدنسیم اختر(این بی پی)، حمزااکبر (پنجاب)، رانا عرفان (پنجاب)، شرجیل محمود (خیبرپختونخوا (، محمد عمر خان (پنجاب)، ایچ گروپ میں علی حیدر (پنجاب)،محمداعجاز (پنجاب)،آکاش رفیق (خیبرپختونخوا (، آغابلاول (سندھ کو شامل کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/09/2020 - 16:50:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :