اسپینش اسٹاررافیل نڈال روایتی حریف راجر فیڈرر کو شکست دیکر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے،رافیل نڈال دوسرے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے اتوارکوفائنل میں اسٹانسلاس واورنکا سے مقابلہ کریں گے

جمعہ 24 جنوری 2014 22:12

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء) اسپینش اسٹاررافیل نڈال روایتی حریف راجر فیڈرر کو شکست دیکر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ نڈال فائنل میں اسٹانسلاس واورنکا کا سامنا کریں گے۔میلبرن میں سال کے پہلے گرینڈ سلم کے دوسرے سیمی فائنل میں مقابلہ تھا روایتی حریف رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کے درمیان، تقریبا ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی اعصاب اور تکنیکی مہارت کی جنگ میں نڈال راجر فیڈرر سے دو قدم آگے نظر آئے۔

(جاری ہے)

اسپینش کھلاڑی نے ٹینس کورٹ میں اترتے ہی تیز اورپھرتیلے انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ نڈال کے اسٹروکس کا فیڈرر کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ نڈال نے پہلا سیٹ انسٹھ منٹ میں سات چھ سے جیت کر اپنے عزائم ظاہرکردئیے۔ تھکاوٹ کا شکارنظرآنے والے فیڈررنے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں باآسانی ہتھیار ڈال دیئے اور نڈال نے دونوں سیٹ چھ تین اور چھ تین سے جیت لئے۔ نڈال کی راجر فیڈرر کیخلاف یہ 23ویں کامیابی ہے۔ رافیل نڈال دوسرے آسٹریلین اوپن ٹائٹل کیلئے اتوارکوفائنل میں اسٹانسلاس واورنکا سے مقابلہ کریں گے۔

وقت اشاعت : 24/01/2014 - 22:12:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :