ثانیہ مرزا نے اپنے پارٹنر ہوریا ٹیکاؤکے ہمراہ آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں جگہ بنالی

جمعہ 24 جنوری 2014 22:12

میلبرن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 جنوری ۔2014ء)بھارت کی ثانیہ مرزا نے اپنے پارٹنر ہوریا ٹیکاؤکے ہمراہ آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز فائنل میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ہوریا ٹیکاؤکی جوڑی نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود آسٹریلیا کے میتھیوایبڈن اور جارمیلا گاجدوسووا کو شکست دی۔ ثانیہ اور ٹیکاؤ نے آسٹریلین جوڑی کے خلاف عمدہ کھیل پیش کیا اورتہتر منٹ میں پہلے سیٹ میں دوچھ سے ناکامی کے بعد اگلے دو سیٹس میں چھ تین اوردس دوسے فتح سمیٹ کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ثانیہ اور ٹیکاؤنے کوارٹرفائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور یولیا گورجیس کے پیئرکوہرایا تھا۔

وقت اشاعت : 24/01/2014 - 22:12:40