سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تقسیم ایوارڈ کی پہلی تقریب 2 اکتوبر کو منعقد ہوگی

جمعہ 25 ستمبر 2020 09:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تقسیم ایوارڈ کی پہلی تقریب 2 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہوگی جبکہ دوسری تقریب 23 اکتوبر کو حیدرآباد اور تیسری تقریب 2 نومبر کو میرپورخاص میں ہوگی اور اسی طرح بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں تقسیم ایوارڈ کی تقریبات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تقریبات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے گذشتہ ماہ اپنے ایک ایگزیکٹو کیمٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ صوبے میں اب تک17 سندھ گیمز کھیلی جا چکی ہے اور ان تمام گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ تقسیم کئے جائیں، اس سلسلہ میں 509 کھلاڑیوں اور آفیشلز نے اپنے، اپنے ناموں اور ریکارڈ کی رجسٹریشن آن لائن کرائی اور اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سہولیات لئے ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریبات صوبے کے 6 بڑے، بڑے شہروں میں منعقد کرائی جائیں، جن میں کراچی، لاڑکانہ، بے نظیر آباد، میرپورخاص، سکھر اور حیدرآباد شامل ہیں کھلاڑیوں اور آفیشلز میں تقسیم ایوارڈ کی پہلی تقریب 2 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہوگی جبکہ دوسری تقریب 23 اکتوبر کو حیدرآباد میں اور تیسری تقریب 2 نومبر کو میرپورخاص میں ہوگی اور اسی طرح بے نظیر آباد، سکھر اور لاڑکانہ میں تقسیم ایوارڈ کی تقریبات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، مدثر آرائیں نے کہاکہ ایسی ایوارڈ تقریبات سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان میں مزید کھیلنے کا شوق پیدا ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اور آفیشلز مزید معلومات کے لئے فون نمبر 02133324542 پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 09:56:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :