بین الصوبائی ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ 16 اکتوبر سے شروع ہو گی، حافظ محمد عمران بٹ

جمعہ ستمبر 09:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے بین الصوبائی ویٹ لیفٹنگ چیمپیئن شپ 16 اکتوبر سے کوئٹہ میں شروع ہو گی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹو حافظ محمد عمران بٹ نے گذشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے بتایاکہ چیمپئین شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور میں ملک بھر سے ویٹ لفٹرز حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا، سندھ اور اسلام آباد ریجن شامل ہیں، چیمپیئن شپ تین دن تک جاری رہے گی اور چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 18 اکتوبر کو ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کے حوالے سے شرکت کرنے والی تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور وہ اپنی اپنی تیاریوں،کھلاڑیوں کی سلیکشن اور ان کے لئے تربیتی کیمپ میں مصروف ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں ویٹ لفٹنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے پاکستانی مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی کھیل حکومتی اور سپانسر کی سرپرستی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، سپانسر کی جانب سے کرکٹ کی طرح دوسرے کھیلوں پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ان کھیلوں کو بھی فروغ حاصل ہوسکے، ایک اور سوال کے جواب میں حافظ عمران بٹ نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے دوران تمام حکومتی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، ملک میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی تمام سرگرمیوں پانچ ماہ تک معطل رہیں اور اب حکومت نے کھیلوں کی سرگرمیوں کو بحال کردیا ہے جس سے کھیلوں کے میدان دوبارہ بحال ہونے شروع ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ابھی بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد نہیں ہورہے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/09/2020 - 09:56:46

Your Thoughts and Comments