عمرگل کے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ سامنے آگئی

فعال کرکٹر ہونے کے باوجود فاسٹ بائولر کی کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پر انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 12:54

عمرگل کے پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ سامنے آگئی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2020ء ) مفادات کے تصادم سے نبرد آزما فاسٹ باؤلر عمر گل نے ریٹائرمنٹ کی تیاری کرلی جن کا نیشنل ٹی ٹونٹی آخری ایونٹ ہوگا ۔ واضح رہے کہ فعال کرکٹر ہونے کے باوجود عمرگل کی کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پر انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں جس کے باعث انہوں نے پیشہ ورانہ کیریئر کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا جو رواں ماہ شروع ہونے والے قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں آخری مرتبہ پلیئر اور مینٹور کے طور پر کھیلیں گے ۔

یاد رہے کہ لیول ون اور ٹو کوچنگ کورسز کرنے والے عمر گل کھیل سے الگ ہو کر کوچنگ میں قدم رکھ کر پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بطور کرکٹر بہت عزت ملی البتہ ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر اور فیملی کی مشاورت سے کیا ہے ۔

(جاری ہے)

مایہ ناز فاسٹ باؤلر عمر گل اپنے یارکرز کی وجہ سے"گل ڈوزر"کےنام سے بھی جانے جاتے ہیں ۔ 36 سالہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 34.06 کی اوسط سے 163 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 130 ایک روزہ میچز میں عمر گل نے 29.34 کی اوسط سے 179 شکار کیے، ٹی 20 انٹرنیشنل میں عمر گل نے 60 میچز میں 16.97 کی اوسط سے 85 آؤٹ کیے۔

                                                                                                                                                                                                
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 12:54:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :