پاکستان نے محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص منوالیا :ذاکر خان

ورلڈ کپ 2023ء کیلئے زمبابوے کیخلاف سیریز اہمیت کی حامل :ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 14:08

پاکستان نے محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص منوالیا :ذاکر خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2020ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان کا کہنا ہے کہ سری لنکا،بنگلہ دیش اور ایم سی سی کی پاکستان آمد کے علاوہ پاکستان سپر لیگ کے ملک میں انعقاد کے بعد یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ پاکستان نے پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے اپنا تشخص منوا لیا ہے جب کہ زمبابوے کی جانب سے سیریز کی تصدیق نے یہ بات بھی یقینی بنادی کہ پاکستان نے کورونا کی وبا پر بھی کامیابی سے قابو پالیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے کوالیفائنگ راؤنڈز کے اعتبار سے زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز کی بہت زیادہ اہمیت ہے جہاں ایک،ایک پوائنٹ قیمتی ثابت ہوگا۔ذاکر خان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ملتان اور راولپنڈی میں میزبانی کا مقصد یہ ہے کہ مہمان ٹیم کی آمد سے قبل انہیں نیشنل ٹی ٹونٹی ایونٹ میں بائیو سکیور ببل،ہوٹل میں رہائشی انتظامات،ٹیموں کی آمدورفت اور ڈریسنگ روم یا میدان میں موجود افراد کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کا بہتر تجربہ ہو چکا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں طرز کی کرکٹ کیلئے زمبابوے کو 32 پلیئرز ساتھ لانے کی اجازت دی گئی ہے جو آپس میں پریکٹس میچز کھیل سکیں گے ۔                                                        
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 14:08:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :