قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) قومی ٹی ٹونٹی کپ کے سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو اینٹی کرپشن پر لیکچر دیا گیا، قذافی سٹیڈیم کے سٹینڈز میں یکجا کیے جانے والے تمام 6 سکواڈز کے کھلاڑیوں کو ایونٹ کے دوران بد عنوان عناصر کی سرگرمیوں سے بچا کے لیے انتہائی محتاط رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی، بائیو سیکیور ماحول میں کرکٹرز کے لیے عام افراد سے ملنے جلنے کے مواقع نہیں ہیں، اس لیے اینٹی کرپشن یونٹ کا درد سر بھی کچھ کم ہوا ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں کھلاڑی سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم ہیں، انہیں خاص طور پر اس حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کو واضح طور پر پیغام دیا گیا ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص کی جانب سے رابطے کی اطلاع فوری طور پر پی سی بی کو کی جائے۔یاد رہے کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے پہلے ہی آگاہ کیا جا چکا ہے کہ کرکٹ سرگرمیاں ایک عرصہ کے بعد بحال ہونے کی وجہ سے بکیز ڈومیسٹک لیگز میں شامل غیر معروف کرکٹر کو اپنا ہدف بنا سکتے ہیں، کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ایک بار پھر اینٹی کرپشن کوڈ کی یاد دہانی کا فرض پورا کیا ہے۔
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 15:51:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :