ٹرائی ایتھلیٹ ریس میں اسپورٹس مین اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

جمعہ 25 ستمبر 2020 16:20

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) اسپین میں ہونے والی ٹرائی ایتھلیٹ ریس میں برٹش ایتھلیٹ جیمس ٹیگل فنشنگ لائن سے چند قدم پہلے غلط سمت میں چلے گئے، ان کی اس غلطی کے باعث پیچھے سے آنے والے ڈیاگو مینٹریگا آسانی سے فنش لائن عبور کرکے ریس میں تیسری پوزیشن حاصل کرسکتے تھے تاہم انہوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظار کیا اور ٹیگل کو فنش لائن پار کرنے دی۔

(جاری ہے)

بارسلونا میں ہونے والی ریس میں برٹش ایتھلیٹ جیمس ٹیگل تیسری پوزیشن پر آرہے تھے تاہم فنشنگ لائن سے ذرا پہلے وہ تیزی سے دوڑتے ہوئے غلط سمت میں چلے گئے، ان کے پیچھے آنے والے برٹش رنر مینٹریگا درست سمت میں گئے تاہم اٴْنہوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا اور فنشنگ لائن سے پہلے رک گئے،وڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی، جسے بہت سے افراد دیکھ چکے ہیں۔مینٹریگا کا کہنا تھا کہ حریف رنز پوری ریس میں ان سے آگے تھے اس لئے تیسری پوزیشن اٴْن کا حق تھا۔
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 16:20:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :