محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے 28ویں قومی سپورٹس میلے کا آغاز

جمعہ 25 ستمبر 2020 17:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے 28ویں قومی سپورٹس میلے کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب میں مرد اور خواتین خصوصی افراد کی شرکت، تقریب کے مہمان خصوصی معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلی تعلیم کامران بنگش نے فیسٹیول کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

سکواش کے سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان بھی افتتاحی تقریب میں شریک ، ملک کے چاروں صوبوں سے 7سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی شرکت، خصوصی افراد کیلئے سپورٹس فیسٹیول میں مختلف 47کھیلوں میں حصہ لینگے ، میلے میں بیڈمنٹن ، کرکٹ ، ارچری ،باسکٹ بال ، فٹ بال ، والی بال سمیت ایتھلیٹکس کے مقابلے ہونگے ، آزاد جموں کشمیر ، حیدر آباد ، گلگت بلتستان ، صوابی ، دیر ، چارسدہ سمیت ملک کے مختلف شہروں خصوصی افراد کھیلوں میں حصہ لینگے ، قومی سپورٹس فیسٹیول پشاور کے مختلف اسٹیڈیم میں تین دن جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 25/09/2020 - 17:31:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :