یکطرفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن منسوخ ہو سکتا ہے،فرنچائز کو خدشہ ستانے لگا
پی سی بی نے 400 ارب کمائے، مسائل پر توجہ نہ دی :فرنچائز مالکان، تمام فریقین کیلیے قابل عمل حل کے منتظرہیں :پی سی بی
ذیشان مہتاب ہفتہ 26 ستمبر 2020 11:46
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2020ء ) پی ایس ایل فرنچائززکو چھٹے ایڈیشن کی منسوخی کا خدشہ ستانے لگا جب کہ عدالت نے ان کی درخواست سماعت کیلیے منظور کرلی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے گذشتہ روز پی ایس ایل فرنچائرز کی درخواست پرسماعت کی، ٹیموں کے مالکان نے لیگ کے فنانشل ماڈل کو چیلنج کیا ہے۔
وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پی سی بی نے 400 بلین کمائے، فرنچائزز کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، پی سی بی نے ایک اعلامیے کے ذریعے انٹرنیشنل براڈکاسٹنگ کے رائٹس ختم کر دیے،چیف ایگزیکٹیو فرنچائز کے لائسنس کے طریقہ کار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں، درخواست میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیاکہ پی سی بی کے اس اقدام سے ٹیموں کو مالی نقصان ہو گا، یکطرفہ فیصلوں سے پی ایس ایل کا چھٹا سیزن منسوخ ہو سکتا ہے، یہ اقدام کرکٹ کے فروغ اور عوام کی تفریح میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پی سی بی فرنچائزز کا موقف سن کر تحفظات دور کرے، اسے حکم دیا جائے کہ پی ایس ایل کے مالی ڈھانچے پر نظر ثانی کرے۔
قبل ازیں بورڈ کے وکیل تفضل رضوی نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، انھوں نے کہا کہ درخواست گزاروں کو عدالت کے بجائے پی سی بی حکام سے بات کرنا چاہیے۔
عدالت نے درخواستوں پر پی سی بی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے بدھ کو جواب طلب کر لیا، تاحکم ثانی درخواست گزاروں کیخلاف ممکنہ تادیبی کارروائی بھی روک دی۔
دوسری جانب پی سی بی کے اعلامیہ میں بتایا گیاکہ وکلاء فرنچائزز کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن پر جسٹس ساجد محمودسیٹھی کے روبرو پیش ہوئے، تفضل رضوی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ پی سی بی نے رواں ہفتے 2 مختلف مواقع پر پی ایس ایل کی تمام فرنچائززکو نیک نیتی کے ساتھ فنانشل ماڈل پر شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے بات چیت کی دعوت دی۔
معاہدے کے مطابق پی سی بی اور فرنچائزز کے درمیان کسی بھی معاملے کو حل کرنے کا موزوں فورم آربیٹریشن کا آغاز ہے، لہٰذا فرنچائزز کی جانب سے دائر کردہ یہ پٹیشن مسترد کی جانی چاہیے، معزز عدالت کی ہدایت کے مطابق پی سی بی اپنا تحریری بیان بدھ کو جمع کرائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیاکہ پی سی بی اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلیے پْرعزم ہے، تاہم اس معاملے پر مایوسی اور حیرانی ہوئی کہ فنانشل ماڈل پر بات چیت کی پیشکش کے باوجود فرنچائزز نے معزز عدالت سے رجوع کرلیا، بورڈ کورٹ میں اٹھائے گئے تمام اعتراضات کو دور کرنے اور تمام فریقین کیلیے قابل عمل حل کا منتظر ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 11:46:29
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ویسٹ انڈیزویمنزکرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستانی ویمنزکرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، نئی کمیٹی قائم
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، جمعہ کو واحد میچ میں مانچسٹر سٹی اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
انڈین پریمیئر لیگ ،دہلی کیپٹلز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد گجرات ٹائٹنز کو4رنز سے ہرادیا
-
قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے عبداللہ زمان فائنل میں پہنچ گئے، ریان زمان سیمی فائنل ہار گئے
-
ریکارڈ ساز ایتھلیٹ یوسین بولٹ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے سفیر مقرر