پی ایس ایل میچ فکسنگ کیس، 13 ملزمان پر فرد جرم عائد

ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کی طلبی، دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 ستمبر 2020 11:57

پی ایس ایل میچ فکسنگ کیس، 13 ملزمان پر فرد جرم عائد
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2020ء ) بین الاقوامی گروہ سے تعلق رکھنے والے بکیوں کے خلاف مقدمہ میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، مقامی عدالت نے پاکستان سپر لیگ 2020ء میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کیس میں 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا ۔ کراچی کی بینکنگ عدالت میں پاکستان سپر لیگ 2020ء میں میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے 13 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے کلین چٹ سے متعلق ایف آئی اے کا پیش کردہ چالان مسترد کر دیا تھا۔ عدالت نے ملزم محمد فیصل عرف چٹا کو مقدمے سے نکالنے کی استدعا مسترد کر دی تھی۔ گرفتار ملزمان میں مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل عرف بوفیلا، احمد الرمغان، حنیف شیخ، محمد شامل ہیں جبکہ ملزمان جبار امین، آفتاب احمد عرف عاطف ڈالر، وقاص عرف پرنس، طلحہ صدیقی، نعمان علی ضمانت پر ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 2020ء میں بکیوں نے ایک کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا۔ دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔                                    
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 11:57:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :