سندھ آرچری ایسوسی ایشن کا اجلاس کل ہوگا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 12:47

سندھ آرچری ایسوسی ایشن کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) سندھ آرچری ایسوسی ایشن کا اجلاس کل اتوار کو کراچی میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے چیئرمین ریاض خان کریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منصور شہزاد نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اجلاس میں کرونا وائرس کے باعث معطل ہونے والی آرچری کی سرگرمیوں کو دوبارہ منعقد کروانے کا اعلان کیا جائیگا، واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کی تمام سرگرمیاں پانچ ماہ تک معطل رہیں اور حکومت کی طرف سے کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنا خوش آئند بات ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 12:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :