بابراعظم زمبابوے کے خلاف ایک روزہ کپتانی کا آغاز کریںگے

ٹی ٹونٹی کپتان کو سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے وقت ایک روزہ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:07

بابراعظم زمبابوے کے خلاف ایک روزہ کپتانی کا آغاز کریںگے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 ستمبر 2020ء ) زمبابوے کے خلاف ملتان کے ون ڈے میچ میں بابر اعظم پہلی بار قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستانی ٹیم نے آخری ون ڈے گزشتہ برس دو اکتوبر کو نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں سری لنکا کے خلاف کھیلا اور پانچ وکٹوں سے فتح پائی تھی۔ اس میچ میں سرفراز احمد نے قیادت کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔ اب پاکستانی ٹیم نئے کپتان بابر اعظم کے ساتھ میدان میں اترے گی، ٹی ٹونٹی کپتان کو سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے وقت ایک روزہ ٹیم کا بھی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستانی ٹیم تیرہ ماہ بعد زمبابوے کے خلاف ملتان میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔ذرائع کےمطابق سری لنکا کے خلاف کراچی میں آخری میچ کھیلنے والی ٹیم میں سے فخر زمان، افتخار احمد، محمد نواز، سرفراز احمد، محمد عامر، عثمان خان شنواری ، وہاب ریاض کی جگہ نئے چہروں کو زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز میں آزمائے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹی ٹورنامنٹ 18 اکتوبرکومکمل ہورہا ہے جس کے بعد قومی ٹیم کا حصہ بننے والے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے منتخب کردہ کھلاڑیوں کی دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔ زمبابوے ٹیم کی آمد کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی بائیو ببل کا حصہ بنادیاجائے گا۔                                                                                                             
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 13:07:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :