کیوریٹرواحدانور کے جمخانہ گرائونڈ اور پشاور کرکٹ کے فروغ کیلئے خدمات قابل تعرف ہیں

کامران بنگش اور تائون انتظامیہ سے کرکٹ حلقوں کا گرائونڈ کے کیوریٹرواحدانور کو ٹائون میں مستقل کرنے کا مطالبہ کیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) پشاور کے کرکٹ حلقوں نے پشاور کرکٹ کے فروغ اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں کلیدی رو ل اداکرنے والے جمخانہ گرائونڈ کے کیوریٹرواحدانور کو ٹائون میں مستقل کیا جائے اور اس ضمن میں وزیراعلیٰ محمودخان ،سیکرٹری بلدیات اور وزیرعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات کامران بنگش سے اپناکردار اداکرنے کا مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز جمخانہ گرائونٖڈ میں پشاور کرکٹ کلبوں کے عہدیداروں پر مشتمل ایک غیر معمولی اجلاس میں کیاگیا۔اجلاس کی صدارت پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدراضغر علی خان نے کی،جبکہ اس موقع پر سید حنیف شاہ ، فرمان علی ، ریاض روزی ، ڈاکٹر فیصل ملک ، سیدمنتظرشاہ ، شرافت علی ملک ، عمران اللہ ، ذالفقار جان ، محمدرحمن ، فریداللہ شاہ ،عمران اللہ، محمد نواز اور ریاض جونیئر شریک تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں جمخانہ کرکٹ گرائونڈ کیلئے کیوریٹر واحدانور کے کام کو سراہااور انکی خدمات کی تعریف کی ۔انہوںنے کہاکہ کیوریٹر واحد انور گزشتہ کئی دہائیوں سے جمخانہ کرکٹ گرائونڈمیں پیچ بناتے ہوئے کام کیااور ان کی کاوشوں سے کئی کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل تک رسائی حاصل کرلی،لیکن افسوس کہ ٹائون ون انتظامیہ کواس شخص کی قدر نہیں اور ابھی تک وہ تنخواہ سے محروم ہیں ،اصغر علی خان نے کہاکہ جمخانہ کرکٹ گرائونڈ کا واحد کیوریٹر واحد انور جس نے اس گرائونڈ کو اپنی زندگی کا زیادہ حصہ دیا اور ایک بہترین کیوریٹر کے طور پر جمخانہ گرائونڈ کو اپنی خدمات دی اور اب جب کیوریٹر کی سرکاری طور پرتعیناتی کا فیصلہ ہوا ہے توکیوریٹرواحد انور کو نظر انداز کیا جارہا ہے،جو کہ ناانصافی کے مترادف ہے،اجلاس میں متفقہ طور پروزیر اعلیٰ کے مشیر اطلاعات وبلدیات کامران بنگش،سیکرٹری بلدیات اور ٹائون ون انتظامیہ سے واحد انور کوبطور کیوریٹرتعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کیاجائے۔

وقت اشاعت : 26/09/2020 - 14:18:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :