پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 12ویں قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہو گی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 16:20

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 12ویں قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیراہتمام 12ویں قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ 29 ستمبر سے نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں قومی رینکنگ کے 32 کھلاڑیوں کے علاوہ تین جونیئر پلیئرز بھی شرکت کریں گے۔

محمدا?صف ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کے اعزاز کا دفاع کریں گے، ٹورنامنٹ کے لئے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے انعامی رقم رکھی گئی ہے ایونٹ میں فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ چیمپیئن شپ 6 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ منور شیخ نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں کورونا کے حوالے سے بنیادی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا کھلاڑیوں کو از خود ٹیسٹ کرانے کو کہا گیا ہے اگر کسی کھلاڑی کو معالی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کو ٹیسٹنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 16:20:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :