آئی پی ایل، کرکٹر ویرات کوہلی پر 12لاکھ روپے کا جرمانہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:53

آئی پی ایل، کرکٹر ویرات کوہلی پر 12لاکھ روپے کا جرمانہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں کنگز الیون پنجاب کیخلاف شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 20 اوورز پورے نہیں کیے، جمعرات کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف کوہلی نے چھ باؤلرز کا استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگیا ہے۔انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز متحدہ عرب امارات کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے،53 میچز پر مشتمل لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔دوسری جانب فنانشل کرائمز انفورسمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت کے 44 بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں جبکہ انڈین پریمیئر لیگ میں بھی منی لانڈرنگ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2020 - 23:53:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :