انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے بعض ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص، ہیڈکوارٹر چند دنوں تک بند رہے گا‘ ترجمان آئی سی سی

اتوار 27 ستمبر 2020 00:05

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہیڈکوارٹر کو کورونا کے باعث چند دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ دبئی میں آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں بعض ملازمین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں جس کی وجہ سے ہیڈکوارٹر کو فوری طور پر حفاظتی تدابیر کے طور پر چند دنوں کیلئے بند کر دیا گیا ہے تاہم دبئی میں موجود آئی سی سی سٹاف گھروں سے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ ٹریننگ کیلئے محفوظ ہیں اور آئی پی ایل کی ٹیمیں باقاعدگی کے ساتھ پریکٹس جاری رکھ سکتی ہیں انہیں کوئی خطرہ نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 27/09/2020 - 00:05:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :