شہدا تائیکوانڈو چیمپیئن شپ(آج) ہوگی

اتوار 27 ستمبر 2020 01:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) دی سکس انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے شہدا تائیکوانڈو چیمپیئن شپ(آج) اتوار کو ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر شہباب نے بتایاکہ چیمپیئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپیئن شپ اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے چیمپیئن شپ کے اختتام پردی سکس انٹرپرائزز پرائیویٹ لمیٹڈ کے سربراہ عدنان احمد ملک کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
وقت اشاعت : 27/09/2020 - 01:45:10