قومی ٹی 20 کپ (فسٹ کلاس) 30 ستمبر سے شروع ہو گا

اتوار 27 ستمبر 2020 13:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قومی ٹی 20 کپ (فسٹ کلاس) 30 ستمبر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے میچز 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سنٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔
وقت اشاعت : 27/09/2020 - 13:45:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :