لنکا پریمیر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی

پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے،

اتوار 27 ستمبر 2020 14:05

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) لنکا پریمیر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی۔لنکا پریمئر لیگ کے لیے پلیئرز کی نیلامی میں شاہد آفریدی، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیرن براوو، شکیب الحسن، روی بوپارہ، کولن منرو، مناف پٹیل اور ورنون فیلنڈر سمیت دنیا کے 150 ٹاپ پلیئرز شامل ہیں، ہر فرنچائز 6 انٹرنیشنل پلیئرز کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ ٹیموں میں 30 بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ65 مقامی پلیئرز بھی شریک ہوں گے، ایونٹ 14 نومبر سے 6 دسمبر تک شیڈول ہے، تمام میچز دمبولا، پالے کیلی اور ہمبنٹوٹا اسٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے۔
وقت اشاعت : 27/09/2020 - 14:05:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :