آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

پیر 28 ستمبر 2020 10:45

برسبین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بدھ کو ایلن بارڈر فیلڈ، برسبین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا ویمنز نے پہلے میچ میں مہمان ٹیم کو 17 رنز جبکہ دوسرے میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم اپنے دورہ آسٹریلیا کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے علاوہ تین ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی قیادت سوفی ڈیوائن کریں گی جبکہ آسٹریلوی ویمنز ٹیم میگ لیننگ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 ستمبر کو برسبین میں شیڈول ہے ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 3 اکتوبر، دوسرا 5 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ 7 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے تمام میچز برسبین میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 10:45:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :