ویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

پیر 28 ستمبر 2020 12:26

ویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل شروع ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس ای) کے زیراہتمام 12ویں قومی رینکنگ سنوکر چیمپئن شپ کل منگل سے نیشنل بینک سپورٹس کمپلیکس، کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ایونٹ میں قومی رینکنگ کے 32 کھلاڑیوں کے علاوہ تین جونیئر پلیئرز بھی شرکت کریں گے۔

محمد آصف ایونٹ میں اعزاز کا دفاع کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ ایونٹ میں فاتح کھلاڑی کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ چیمپئن شپ 6 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ منور شیخ نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں کورونا کے حوالے سے بنیادی ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو از خود ٹیسٹ کرانے کو کہا گیا ہے اگر کسی کھلاڑی کو معالی معاونت کی ضرورت ہوگی تو اس کو ٹیسٹنگ میں مدد فراہم کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 12:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :