الیسا ہیلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کا ریکارڈدھونی کا توڑ دیا

پیر 28 ستمبر 2020 14:55

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) آسٹریلوی وکٹ کیپر الیسا ہیلی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کا ریکارڈ سابق بھارتی پلیئر مہندرا سنگھ دھونی کا توڑ دیا انھوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں حاصل کیا، فروری 2010 میں مختصر ترین فارمیٹ میں ڈیبیو کے بعد الیسا بطور وکٹ کیپر 92 وکٹیں اڑانے میں بولرز کی معاونت کر چکی ہیں، اس دوران انھوں نے 42 کیچز تھامے جبکہ 50 مرتبہ کھلاڑیوں کو اسٹمپڈ کیا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 14:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :