فارمولا ٹو ریس حادثہ کے بعد ملتوی

پیر 28 ستمبر 2020 14:55

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) روس میں ہونے والے فارمولا دو ریس کے دوران حادثے کے مناظر کیمرے کی آنکھ سے محفوظ ہوگئے، ریس میں حادثے کے دوران متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جب ہ ایک گاڑی کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

حادثہ اتنا شدید تھا کہ ایک لمحے کیلئے لوگوں کو یہ لگا کہ ڈرائیور کا بچنا ممکن نہ ہوگا، تاہم خوش قسمتی سے ڈرائیور حادثے میں محفوظ اور بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔حادثے کے بعد ریس کو ملتوی کردیا گیا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 14:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :