ْریوڈی جنیرو کا آئندہ ماہ سے شائقین فٹ بال کو دوبارہ سٹیڈیمز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

پیر 28 ستمبر 2020 16:07

ْریوڈی جنیرو کا آئندہ ماہ سے شائقین فٹ بال کو دوبارہ سٹیڈیمز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ
ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2020ء) ریو ڈی جنیرو نے 4 اکتوبر سے شائقین فٹ بال کو دوبارہ سٹیڈیمز آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریو ڈی جنیرو نے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا کے باعث 6 ماہ سے شائقین کے سٹیڈیمز میں داخل ہونے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ریو ڈی جنیرو کے میئر نے کہا ہے کہ فٹ بال لیگ کے پہلے میچ میں 20 ہزار مداحوں کو سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی اور شائقین کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی ہو گا اور سٹیڈیم داخلے کے وقت ان کا ٹمپریچر بھی چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برازیل فٹ بال کنفڈریشن کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد اس بارے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 16:07:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :