اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی،

پاکستان کے مارشل آرٹسٹ نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پیر 28 ستمبر 2020 18:05

اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان کے مارشل آرٹ کے ماہر محمد راشد نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے گنیز بک آف ورلڈ میں ایک بار پھر اپنا نام درج کروادیاہے۔پاکستان کے محمد راشد نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے سر سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دی۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لیے اٹلی کے مشہور ٹی وی شو لا نوتی دای ریکارڈ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی محمد راشد نے شرکت کی۔

اس مقابلے میں محمد راشد نے بھارتی کھلاڑی کوسر کے ایک منٹ میں 239 کے مقابلے میں سر سے 254 اخروٹ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے کھلاڑی محمد راشد اب تک 60 ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں جبکہ ان کے اکیڈمی ریکارڈز کی تعداد 75 ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

محمد راشد نے سوشل میڈیا پر اپنے ریکارڈ بنانے کے تاریخ ساز لمحات کو شیئر کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ محمد راشد نے قبل ازیں 180 اخروٹ توڑ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم نوین کمار نی217 اخروٹ توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا تھا لیکن اب محمد راشد نے ایک مرتبہ پھر نیا ریکارڈ قائم کرکے اپنا کھویا ہوا عالمی اعزاز دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔اس سے قبل محمد راشد نے بھارتی کنگفو پلئیر پبھاکر ریڈی کو کہنی سے اخروٹ توڑنے کے مقابلے میں شکست دے دی تھی، محمد ارشد نے کہنی کے وار سے ایک منٹ میں 256 اخروٹ توڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 18:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :