پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ ،کوویڈ19 کے سبب ملتوی میچز کا آغاز

پیر 28 ستمبر 2020 18:05

پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ ،کوویڈ19 کے سبب ملتوی میچز کا آغاز
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) پانچواں نیشنل بینک پریزیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کوویڈ19 کے سبب ایونٹ کے ملتوی شدہ میچزکا آغاز یوبی ایل اسپورٹس پر کھیلے گئے پہلے میچ میںآڈٹ اسپارٹن نے باآسانی اے آر جی گلوریزکو 93 رنز سے شکست دی ،جبکہ انٹرنیشنل کرکٹر اطہر لیئق نے دھواں دار بلے بازی کامظاہرہ کرنے پر عثمان اظہرکو مین آف دی میچ ایوارڈ دیااس موقع پر ایونٹ مینجر انورفاروقی ،سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔

آڈٹ اسپارٹن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 172 رنز اسکور کیا، عثمان اظہرنے تین چھکوں 13 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر 99 رنز بنائے محمدتابش نے دوچوکوں کی مدد سے 37 گیندوں پر 31 رنز بنائے جبکہ سرفراز عالم نے 20 رنز دیکر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جواب میں اے آر جی گلوریز کی پوری ٹیم 79 رنز پر پولین لوٹ گی سوائے جعفر بالٹی نے تین چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 26 رنز بنائے ۔

جبکہ علی عمران نے 9 رنز دیکرچار محمدشعیب نے 7 رنز دیکرتین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسرے میچ میں آربی جی واریرز نے 8 وکٹوں سے ایس بی اے گروپ کو شکست دی ثاقب زار بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ایس بی اے گروپ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 124 رنز پر آل آوٹ ہوگی ، ہمایوں عادل خان نے 26 اور مرزا سعاد بیگ نے 21 رنز کی انگیز کھیلی۔

جواب میں آربی جی واریرز نے 17.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصاں مطلوبہ حدف مکمل کیا ثاقب زار نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے ایس بی اے گروپ کے بولرز کی خوب دھلائی کی اور تین چھکوں 14 چوکوں کی مددسے 32 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔اسکور ر کے جیندافضل اورسید تیمور عالم جبکہ امپائرنگ کے فرائض آصم علوی ،نذیر بٹ، محمداصغر اور وسیم الدین نے سرانجام دیے۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 18:05:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :