شنیرا کا والدین کیلئے معنی خیز پیغام

جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو وہ والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں‘، سماجی کارکن

پیر 28 ستمبر 2020 19:25

شنیرا کا والدین کیلئے معنی خیز پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر والدین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا گیا ہے۔شنیرا نے انسٹاگرام پر بچوں سے متعلق قول شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ ’جب والدین اپنے بچوں پر تنقید کرتے رہتے ہیں تو وہ والدین سے محبت کرنا نہیں چھوڑتے بلکہ وہ خود سے محبت کرنا چھوڑ دیتے ہیں‘۔

انسٹاگرام پر قول شیئر کرتے ہوئے شنیرا نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب ہم والدین بنتے ہیں تو ہم آج کیلئے جینا چھوڑ دیتے ہیں اور آنے والے کل میں کسی اور کے لیے جیتے ہیں۔‘شنیرا کی معنی خیز پوسٹ پر ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے بالکل ٹھیک کہا کیونکہ آج کل والدین کو یہ نہیں معلوم ہوتا کہ وہ اپنی سختی سے اپنے بچوں کی ذہنی صحت اور مستقبل کو کس قدر نقصان پہنچا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

‘شنیرا نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زندگی کے ابتدائی مراحل میں اپنے بچوں کو غذا اور صحت سے متعلق تعلیم دینا بالکل اٴْسی طرح ضروری ہے جس طرح دوسرے مضامین کی تعلیم دینا ہے۔اٴْنہوں نے لکھا کہ اگر اسکولوں میں بچوں کو ابتداء میں ہی فوڈ سائنس، ہیومن ڈیولپمنٹ، غذائیت اور کھیلوں سے متعلق آگاہی تعلیم دی جائے تو ہم پٴْرجوش انداز میں ذیابطیس جیسی متعدد بیماریوں کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 19:25:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :