پی سی بی نے 192 کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کنٹریکٹ کیٹگریز کا اعلان کر دیا

10 کرکٹرز کو اے پلس کیٹگری میں رکھا گیا ہے جنہیں ڈیڑھ لاکھ ماہانہ اداکیا جائے گا. کرکٹ بورڈ حکام

پیر ستمبر 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 192 کھلاڑیوں کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ کی کیٹگریز کا اعلان کر دیا ہی. پی سی بی حکام کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کنٹریکٹ کی کیٹگریز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب شفاف انداز سے کیا گیا ہے، 192 کھلاڑیوں میں سے 10 کرکٹرز کو اے پلس کیٹگری سے نوازا گیا ہی.حکام کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کی اے کیٹگری میں 38 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ،جبکہ بی کیٹگری 47 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کیٹگری سی مجموعی طور پر 71 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے پی سی بی حکام کے مطابق 26 کھلاڑیوں کو کیٹگری ڈی میں جگہ دی گئی ہی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے پلس کیٹگری کے کھلاڑیوں کو ڈیڑھ لاکھ روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا جب کہ اے کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 85 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 75 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا اور سی کیٹگری کے کھلاڑیوں کو 65 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گاڈی کیٹگری میں شامل 26کھلاڑیوں کو 40 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا.واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کی میڈیا اور لائیو اسٹریمنگ رائٹس رکھنے والی نجی کمنی سے معاہدہ ختم کردیا تھاپی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے پراجیکٹ ایگزیکٹو شعیب نوید نے بتایا تھا کہ میڈیا رائٹس رکھنے والی انٹرنیشنل نجی کمپنی نے واجبات کی ادائیگی سے متعلق متعدد بار معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں.ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی ایک پیشہ ورادارہ ہے، جو شفافیت سے کام کرتا ہے یاد دہانی اور رابطے کے باوجود پارٹنر معاہدے کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا پی سی بی کے پاس معاہدے کو ختم کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن باقی نہ رہا تھا پی سی بی اپنے نقصان کو پورا کرنے کے دعوی کا حق محفوظ رکھتا ہی.

دریں اثنا پی سی بی نے بین الاقوامی علاقوں کیلئے متعلقہ براڈکاسٹرز اور مختلف سب لائسنسی سے رابطے بھی شروع کردیے ہیں یاد رہے کہ 21 دسمبر 2018 میں پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تین ایڈیشن کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ انٹرنیشنل ایف زیڈ ای کو فروخت کر دیے تھی.پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل 2019 سے 2021 تک کے ایڈیشن کے میڈیا رائٹس بلٹس ایڈورٹائزنگ اور ٹیک فرنٹ کے پاس ہوں گے تاہم ان سے طے پائے جانے والے معاہدے کی مالیت کو خفیہ رکھا گیا تھا پی سی بی نے کہا تھا کہ میڈیا رائٹس گزشتہ تین سالہ معاہدوں کے مقابلے میں 358 فیصد زیادہ ہیں.

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 28/09/2020 - 22:54:57

Your Thoughts and Comments