پاکستان کرکٹ ٹیم کا مصروف سیزن، 5سیریز شیڈول

سیزن کے اختتام پر پاکستان پانچ ون ڈے میچز کیلئے انگلینڈ کا مہمان بنے گا

پیر 28 ستمبر 2020 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سیزن میں ہوم اور اوے پانچ سیریز کھیلے گی۔ سیزن کا آغاز اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریزسے ہوگا۔ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی، جنوبی افریقہ سے ہوم ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کا مکمل ٹور اور انگلینڈ سے ون ڈے سیریز بھی سیزن کا حصہ ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کا آغاز آئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی ہوم سیریز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہو گی۔ نومبر کے اختتام پر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچزکھیلے جائیں گے ۔ جنوری میں جنوبی افریقہ ورلڈکپ سپرلیگ ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کی مہمان بنے گی۔ قومی ٹیم سیزن میں ویسٹ انڈیز کامکمل ٹور بھی کرے گی جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی تینوں طرز کے میچزکھیلے جائیں گے ۔ سیزن کے اختتام پر پاکستان پانچ ون ڈے میچز کے لیے انگلینڈ کا مہمان بنے گا۔
وقت اشاعت : 28/09/2020 - 22:59:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :